Home / جاگو کھیل / سی این ایس شوٹنگ: پہلے روز نیوی چار گولڈ میڈل کے ساتھ سر فہرست

سی این ایس شوٹنگ: پہلے روز نیوی چار گولڈ میڈل کے ساتھ سر فہرست

ساتویں چیف آف نیول اسٹاف شوٹنگ چیمپئن شپ کے پہلے روز نیوی چار گولڈ میڈل کے ساتھ سر فہرست ہے۔ ہائر ایجوکیشن دوسرے اور ایئر فورس تیسرے نمبر پر ہے۔ چیمپئن شپ میں دس ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز چار ایونٹ کے مقابلے ہوئے جس میں نیوی کے شوٹرز چھائے رہے۔

50 میٹر پران رائفل ویمن ایونٹ میں تینوں پوزیشنز نیوی کے نام رہیں۔ نیوی کی مہوش نے گولڈ، سارہ سلیم نے چاندی اور حدیقہ اقبال نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

10 میٹر رائفل مینز میں بھی تینوں پوزیشنز نیوی نے حاصل کیں، عاطف نے گولڈ، حمزہ نے چاندی اور حسن عباس نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

10 میٹر ٹیم ایونٹ میں نیوی نے گولڈ، ہائر ایجوکیشن نے چاندی اور پاکستان ایئر فورس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

50 میٹر ویمن ٹیم ایونٹ میں نیوی نے پہلی، ہائر ایجوکیشن نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن لی۔

پہلے روز کھیل کے اختتام تک نیوی چار گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈل کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ ہائر ایجوکیشن کی ٹیم دو سلور میڈل کے ساتھ دوسرے اور ایئر فورس ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *