Home / جاگو کھیل / سندھ حکومت کا 20 سے زائد مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا 20 سے زائد مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے کے 20 سے زائد مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیرِ کھیل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر عوامی مقامات پر اسکرین لگائی جائیں گی۔

اس حوالے سے محمد بخش مہر نے بتایا ہے کہ کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا۔

وزیرِ کھیل سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ملیر، سول لائن اور اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حیدر آباد میں نیاز اسٹیڈیم، خیر پور میں ممتاز گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی اسکرین لگائی جائے گی۔

سردار محمد بخش مہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سب کو پاکستان کی جیت کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

Check Also

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ ایجبسٹن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *