Home / تازہ ترین خبر / پی ٹی آئی نے اقلیتوں کی قرارداد پر رائے شماری میں باآواز بلند نو کہا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے اقلیتوں کی قرارداد پر رائے شماری میں باآواز بلند نو کہا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں پر مظالم کے خلاف قرارداد کی مخالفت کی ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقلیتوں کی قرارداد پر رائے شماری میں با آواز بلند نو کہا، پی ٹی آئی نے شور مچا کر پوری کوشش کی کہ قرارداد پیش نہ ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نفرت کی سیاست کی وجہ سے قرارداد متفقہ طور پر منظور نہ ہونا بدقسمتی ہے۔

 خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اس بیان کے ساتھ قرارداد پر رائے شماری کی وڈیو بھی شیئر کردی۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *