Home / جاگو کھیل / پی سی بی اکیڈمی میں ورلڈ کپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ

پی سی بی اکیڈمی میں ورلڈ کپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ

لاہور: ورلڈ کپ 2019 کے لیے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں۔

فٹنس ٹیسٹ کے لیے 23 کھلاڑی کو طلب کیا گیا تھا جنہیں مختلف اوقات میں بلایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوچنگ اسٹاف اور میڈیکل پینل کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مانیٹر کر رہا ہے، محمد نواز دو روز پہلے ٹیسٹ دے چکے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔

 محمد نواز کو پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا تھا اس لیے ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر ان کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو لیا گیا۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی فٹنس ٹیسٹ دینے کے لیے اکیڈمی میں موجود ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *