Home / جاگو کھیل / چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی وسیم خان کا انضمام الحق کو خراج تحسین

چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی وسیم خان کا انضمام الحق کو خراج تحسین

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کرنے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے رول ماڈل انضمام الحق نے بطور کھلاڑی اور چیف سلیکٹر ملک کی خدمت کی۔

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

احسان مانی نے کہا کہ قائدانہ صلاحیتوں اور کرکٹ کے وسیع تجربے سے نوازنے پر ہم انضمام کے مشکور ہیں۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ انضمام الحق نے اپنے کام سے پی سی بی میں ایک مثال قائم کر دی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی نئے چیف سلیکٹر کے لیے اشتہار دے گا، تعیناتی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا۔

Check Also

بھارتی ٹیم کا استقبال: روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *