Home / جاگو ٹیکنالوجی / بارش کے پانی سے کام کرنے والے جنریٹر کی تیاری میں کامیابی

بارش کے پانی سے کام کرنے والے جنریٹر کی تیاری میں کامیابی

توانائی یا بجلی کا بحران اکثر افراد کو جنریٹر خریدنے پر مجبور کردیتا ہے تاکہ وہ بے وقت لوڈشیڈنگ کے اثرات سے خود کو بچاسکیں۔

مگر ایک جنریٹر کے لیے ایندھن جیسے پٹرول یا گیس کی ضرورت ہوتی ہے جس سے ماہانہ اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے مگر کیا آپ ایسا جنریٹر لینا پسند کریں گے جو پانی کے ایک قطرے سے بھی اتنی بجلی فراہم کردے جو سو چھوٹے ایل ای ڈی بلبس روشن کرنے کے لیے کافی ہو؟

کم از کم سائنسدانوں نے ایسا جنریٹر تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو ٹرانسسٹر اسٹائل اسٹرکچر کے فیلڈ ایفیکٹ سے پانی کے قطروں سے حیران کن حد تک ہائی وولٹیج بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

مثال کے طور صرف ایک قطرے سے 140 واٹ بجلی بن سکے گی جو سو چھوٹے ایل ای ڈی روشن کرنے کے لیے کافی ہوگی۔

جب پانی کا ایک قطرہ اس سطح سے ٹکراتا ہے، وہ 2 الیکٹروڈز کے درمیان پل بن کر ایک کلوز لوپ سرکٹ بناتا ہے۔

اس سے کسی بھی طرح کے محفوظ چارجز کو مکمل ریلیز کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ ٹیکنالوجی بارش کے پانی کو ہینڈل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے اور لگاتار قطرے گرنے پر چارج کو اکٹھا کرکے بتدریج نقطہ امتلا کو چھوتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس جنریٹر کو عملی شکل دینے کے لیے ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔

کچھ وقت کے لیے توانائی کا حصول تو آسان ہے مگر مسلسل پاور کے لیے اس کو اکٹھا کرنا ایک الگ معاملہ ہے۔

مگر اب بھی ممکنہ صارفین اس طرح کے جنریٹرز کو ایسی جگہوں پر رکھ کر استعمال کرسکیں گے جہاں بارش (یا پانی کی چھینٹیں) اس کی سطح سے ٹکرا سکیں۔

Check Also

عدالت کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کا حکم

پاکستان میں ٹک ٹاک بندش کے لئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *