Home / تازہ ترین خبر / آئی جی پنجاب کی تبدیلی کوئی انہونی بات نہیں: عثمان بزدار

آئی جی پنجاب کی تبدیلی کوئی انہونی بات نہیں: عثمان بزدار

an

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کی تبدیلی کوئی انہونی بات نہیں ہے، ماضی میں بھی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتیں بھی آئی جیز اور افسران کو تبدیل کرتی رہی ہیں، یہ حکومت کا استحقاق ہے کہ جس افسر کو جہاں چاہے تعینات کرے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی پنجاب کو اہداف دے دیے ہیں، آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان پر توجہ مرکوز رکھیں، امن و امان پولیس کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، سب قانون پر عمل کریں، قانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت نے  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ سے اختلافات کے باعث عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ انعام غنی کو نیا آئی جی تعینات کیا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے 2 سال کے اندر پنجاب کے 5 آئی جی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

Check Also

حکومت کو اس وقت تک ڈھیل ہے جب تک پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اکٹھے نہیں ہوتے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو اس وقت تک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *