Home / جاگو دنیا / خاتون کا ائر ہوسٹس پر حملہ، ویڈیو وائرل

خاتون کا ائر ہوسٹس پر حملہ، ویڈیو وائرل

امریکا میں کرونا نے لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے، جس کا اندازہ اس ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز میں سوار ایک عورت فلائٹ اٹینڈنٹ کے منہ پر تھپر رسید کرتے ہوئے چلارہی ہے کہ آپ کو مجھے چھونا نہیں چاہئے تھا۔ آپ نے مجھے دھکا دیا ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ روز میامی سے اٹلانٹا جانے والی نجی پرواز میں پیش آیا تھا، مبینہ جھگڑے کی وجہ مسافر کی جانب سے ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننا تھا، واقعے سے متعلق فلائٹ اٹینڈنٹ کا موقف تھا کہ خاتون نے اپنے ماسک کو ناک کے بجائے ٹھوڑی کے نیچے رکھا تھا جو کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی تھا۔

https://www.instagram.com/p/CGjHzJxHExJ

مذکورہ واقعے کے بعد خاتون کو فلائٹ سے اتار کر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا، اس واقعے کی ویڈیو جہاز میں سوار دو صحافیوں کی جانب سے وائرل کی گئی تھی۔

دوسری جانب جہاز کمپنی ڈیلٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے نزدیک صارفین کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی اور اہم بات نہیں ہے۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *