Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / این سی بی کا ارجن رامپال کےگھر پر چھاپا

این سی بی کا ارجن رامپال کےگھر پر چھاپا

بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آج (9 نومبر کو) اداکار ارجن رامپال اور ان کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس کو منشیات سے متعلق تحقیقات کے لیے 11 نومبر کو طلب کرلیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے این آئی نے تصدیق کی کہ این سی بی نے اداکار ارجن رامپال اور ان کی گرل فرینڈ کو 11 نومبر کو طلب کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ این سی بی نے آج منشیات کیس کے سلسلے میں اداکار ارجن رامپال کے گھر چھاپا مارا تھا۔

اکتوبر میں این سی بی نے گیبریلا ڈیمٹریڈس کے بھائی کو گرفتار کیا تھا اور ان کے گھر پر چھاپے کے دوران مبینہ طور پر منشیات ضبط کی گئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کے بھائی اس منشیات گٹھ جوڑ کا حصہ تھے جس کا تعلق اداکار سشانت سنگھ کی موت سے ہے۔

مبینہ طور پر وہ ڈرگ اسمگلرز سے رابطے میں تھے جو ریا چکربورتی اور ان کے بھائی شووک کو منشیات فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے، جنہیں ستمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

—فوٹو:وائرل بھایانی
—فوٹو:وائرل بھایانی

ارجن رامپال سے قبل این سی بی نے فلم ساز فیروز ناڈیاڈ والا کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور وہاں سے منشیات قبضے میں لی تھیں جس کے بعد انہیں آج پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

این سی بی کے سمیر وانکھیڈے نے کہا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے مغربی علاقے میں چھاپا مارا تھا جہاں سے کمرشل مقدار میں گانجا، میفیڈرون اور دیگر منشیات برآمد کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ساز کے گھر سے ملنے والی منشیات بھی 5 منشیات سپلائرز کو بھی روکنے کا حصہ تھی۔

Check Also

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *