Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ارطغرل غازی کی اداکارہ پاکستانیوں سے ناخوش کیوں؟

ارطغرل غازی کی اداکارہ پاکستانیوں سے ناخوش کیوں؟

دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہے۔

ارطغرل غازی کے تمام اداکاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل محبت بھرے پیغامات بھیجے جاتے ہیں، پاکستانی اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس کرکے اُن کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ان کے مغربی لباس پر منفی کمنٹس بھی کرتے ہیں۔

ارطغرل غازی میں آئکز کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ ہینڈے سباسی سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناخوش نظر آرہی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ جب سوشل میڈیا پر آپ کو نجی تصاویر شیئر کرنے پر تنقید ملتی ہے تو آپ ناراض ہوتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ترک اداکارہ نے کہا یہ بہت حساس مسئلہ ہے میں جانتی ہوں جب کوئی اداکار اسکرین پر کوئی کردار ادا کرتا ہے تو مداح اسے اسی کردار کی نظر سے دیکھنے لگتے ہیں، میرا کام اگرچہ صرف اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا تھا اور آئکز کے کردار کو زندگی دینا تھا لیکن یہ چیز مجھے آئکز نہیں بناتی میں اصل زندگی میں ہاندے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا میں اس کردار کو اتنا زیادہ پسند کرنے کے لیے اپنے پاکستانی مداحوں کی شکرگزار ہوں لیکن اپنی ذاتی زندگی میں ملنے والے منفی تبصروں اور تنقید سے بالکل خوش نہیں ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ ترک اداکارہ نے ’’ارطغرل غازی‘‘میں پاکستانیوں کی محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ضرور پاکستان کا دورہ کریں گی، پاکستان کے کلچر کے بارے میں جاننے کے لیے بے حد متجسس ہوں۔

انھوں نے بتا یا کہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘کو ملنے والے مثبت فیڈ بیک سے خود کو پاکستان کے مزید قریب محسوس کرنے لگی ہوں، اس چیز سے مجھے بے حد خوشی ملتی ہے کہ اپنے کام کی وجہ سے دوسرے ممالک میں پہچانی جارہی ہوں، پاکستان کادورہ کرنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *