Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جمائما کو ایسے پاکستانی کی تلاش جو کپڑے سلائی کر سکتا ہو

جمائما کو ایسے پاکستانی کی تلاش جو کپڑے سلائی کر سکتا ہو

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم  ایسے پاکستانی کی تلاش ہے جو کپڑے سلائی کرنا جانتا ہو۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجمائما نے ’آسامی خالی ہے‘ کا ایک نوٹس شیئر کیا ہے ، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔

جمائما نے لکھا کہ فیچر فلم کیلئے جدید فیشن کے ملبوسات بنانے کیلئے ایک لندن میں مقیم برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے، اس کے پاس سلائی اور کمپیوٹر کی مہارت اور ڈرائیور کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے نو…

واضح رہےکہ جمائما گولڈ سمتھ اپنی پہلی رومانوی کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے کرنے جا رہی ہیں۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی شوٹنگ کے بارے میں لکھا کہ یہاں تک پہنچنے کے لیے دس سال کا عرصہ لگا، اور اس دوران کئی ڈرافٹس لکھے گئے۔

فلم ’پیار کا اس سے کیا لینا دینا‘ کا اسکرپٹ جمائما کا تحریر شدہ ہے اور وہ خود ہی اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *