Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جنت مرزا نے مداحوں کو اپنے بیان کی وضاحت دیدی

جنت مرزا نے مداحوں کو اپنے بیان کی وضاحت دیدی

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مزرا نے پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی۔

چند دنوں پہلے ٹک ٹاک اسٹار نے پاکستان مستقل طور پر چھوڑکر مستقل قیام کیلئے جاپان جانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان مستقل طور پر چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں اور جب ایک  مداح نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بہت اچھا اور پیارا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے۔

جنت مرزا کے اس بیان نے مداحوں کو کافی مایوس کیا جس کی وجہ سےان پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔ لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں وضاحت کردی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا بہت سارے بڑے بڑے چینلز نے یہ خبر چلائی کہ جنت مرزا پابندی کے کلچر کی وجہ سے پاکستان چھوڑ رہی ہیں لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں پابندی کے کلچر کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنا چاہتی ہوں۔ اور دوسری بات میں نے پاکستان چھوڑنے کی بات اس لیے کہی تھی کیونکہ ان دنوں ٹی وی پر بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں۔

اس دوران انہوں نے موٹر وے زیادتی کیس کے بارے میں بھی بات کی ۔جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جذباتی ہوجاتے ہیں پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق میرا مطلب وہ نہیں تھا جو نکال لیا گیا بلکہ موٹر وے کیس میں سی سی پی او عمر شیخ کے بیان سے متعلق تھا۔

جنت مرزا نے مزید بتایا کہ وہ مستقبل میں کیمرے کے پیچھے بھی کام کرنا چاہتی ہیں اور وہ بطور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنا چاہیں گی۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *