Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ تصویر سب کو بھا گئی

ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ تصویر سب کو بھا گئی

پاکستان کے نامور سنگر ، سماجی کارکن اور سیاسی شخصیت  ابرار الحق کی سوشل میڈیا پر اپنی  بیٹی کے ہمراہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجابی اور اردو میں سپر ہٹ گانے لکھنے اور گانے والے ہر دلعزیز گلوکار   ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اورساتھ میں والدین کے لیے ایک بہت اہم  پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

ابرارالحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود ہیں اور دھوپ کی شعاؤں سے بچنے کے لیے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح اُن کی بیٹی بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنی آنکھوں کو دھوپ سے بچا رہی ہے۔

گلوکار اور سماجی کارکن نے اپنی ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ والدین ہوشیار رہیں، بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں، بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اُنہیں بتایا جاتا ہے۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *