Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / عامر لیاقت عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب

عامر لیاقت عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ، سماجی کارکن اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین  کورونا سے صحت یابی کے بعد گھر روانہ  ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت سے آگا ہ کر تے ہوئے لکھا کہ گھر واپس جارہا ہوں، دعاؤں اور محبت کا شکریہ۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اللہ ہمیں اس پوشیدہ بیماری سے بچائے۔

چند روز قبل انھوں نے ٹوئٹ کی اور بتا یا کہ میرے رب نے مجھ پر کرم فرمادیا ہے اور آپ سب کی دعائیں مجھے واپس لے آئیں ہیں۔

واضح رہےکہ رواں ماہ عامر لیاقت حسین کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کو شدید کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث ان کی طبیعت میں بگاڑ پیدا ہوا ۔

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *