Home / جاگو دنیا / آرمینیائی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے ؛ استعفے کا مطالبہ اور سول نافرمانی کی دھمکی

آرمینیائی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے ؛ استعفے کا مطالبہ اور سول نافرمانی کی دھمکی

یریوان: 

آذربائیجان سے شکست تسلیم کرکے معاہدہ کرنے پر اپوزیشن نے آرمینیائی وزیراعظم نکول پاشینیان کو غدار قرار دیکر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے وزیراعظم کو آذربائیجان سے معاہدہ کرنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا ہے۔ ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں میں اپوزیشن جماعت نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور بصورت دیگر سول نافرمانی کی دھمکی دی ہے۔

وزیراعظم نکول پاشینیان فی الحال اپوزیشن کے مظاہروں کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں تاہم انہوں نے عوام سے صبر سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ ہماری جیت کی طرف پہلا قدم ہے۔ اس کے دور رس نتائج آرمینیا کے حق میں ہوں گے۔

متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ پر آرمینیا اور آزربائیجان کے درمیان 6 ہفتوں تک جاری رہنے والی جنگ روس کی مداخلت کے بعد ختم ہوئی تھی جس کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا جس کے تحت آرمینیا کو تمام علاقے آذربائیجان کے حوالے کرنے تھے۔

آذربائیجان نے امن معاہدے کو اپنی فتح قرار دیا تھا اور آذریوں نے بھرپور جشن منایا تھا جب کہ صدر الہام علییف نے تو معاہدے کو نہ صرف میدان جنگ بلکہ سیاسی طور پر بھی فتح قرار دیا تھا جب کہ آرمینیائی عوام نے معاہدے کو شکست تصور کیا تھا۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *