Home / جاگو کھیل / پاکستان سپر لیگ کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز

پاکستان سپر لیگ کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز

اسلام آباد: 

پی سی بی کے تعاون سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز کردیا گیا جس کی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے شرکت کی جب کہ تقریب میں کی پی ایل کے لوگو ٹائٹل ’’کھیلو آزادی سے‘‘ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔

کے پی ایل میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، کوٹلی پینتھرز، راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹیلیئنز اوورسیز وارئیرز شامل ہیں، لیگ کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کرکٹ کی دیوانی ہے اور اس ایونٹ سے بھرپور ٹیلنٹ سامنے آئے گا، کشمیری پاکستان کے لوگوں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کاز کو سپورٹ اور اس ٹورنامنٹ کیلیے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفری کا کہنا تھا اس کے پی ایل کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور یہ لیگ بھی پاکستان سپر لیگ کی طرح کامیاب ہوگی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر اور معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا پاکستان سپر لیگ کی طرح اس ایونٹ کیلیے بھی خوش ہوں اور کے پی ایل کے ذریعے پوری دنیا میں کشمیر کا اچھا امیج جائے گا۔ اظہر محمود نے بھی ایونٹ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Check Also

یورو کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *