Home / جاگو دنیا / اگلے سال کیلیے کونسے رنگ کا انتخاب کریں؟

اگلے سال کیلیے کونسے رنگ کا انتخاب کریں؟

ہر برس کی طرح نئے برس کے لیے بھی رنگوں کے حوالے سے مشہور کمپنی پینٹون(Pantone) نے فیشن، آرٹ، فن تعمیرات، سیر و سیاحت اور دیگر شعبوں میں تحقیق کے بعد کلر آف دی ایئر کا انتخاب کر لیا ہے۔

پینٹون ورلڈ کلر اتھارٹی نے سال 2021 کے لیے جن رنگوں کا انتخاب کیا ہے ان میں دو رنگ پینٹون الٹیمیٹ گرے (17-5104) اور پینٹون الیومینیٹنگ(13-0647) شامل ہیں۔

الٹیمیٹ گرے اور الیونمینیٹنگ یہ دو وہ رنگ ہیں جو آنے والے برس فیشن، تعمیرات اور انٹیریئر ڈیزائننگ میں سب سے زیادہ منتخب کیے جائیں گے۔

فوٹو: بشکریہ پینٹون کلر انسٹیٹیوٹ

پینٹون تقریباً 20 سال سے زائد عرصے سے ایک نیا رنگ منتخب کرتی آ رہی ہے تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کمپنی کی جانب سے سال کے بہترین رنگ کے طور پر گرے رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے دوسری مرتبہ دو رنگوں کو کلر آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پینٹوں نے 2016 میں کلر آف دی ایئر کے دو رنگوں روز کوارٹز اور سیرینٹی کا انتخاب کیا تھا۔

پینٹون کلر انسیٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیٹرک ایزی مین کا نئے برس کے لیے منتخب کیے گئے رنگوں کے حوالے سے کہنا ہے کہ متحرک پیلے رنگ کے ساتھ پائیدار سرمئی رنگ کا انتخاب صبر و استقلال کے ساتھ مثبت تاثرات کا اظہار کرتا ہے، عملی اور چٹان ٹھوس کی مانند لیکن ایک ہی وقت میں حرارت اور امید پرستانہ رنگوں کا یہ امتزاج ہمیں لچک اور پر امید ہونے کا درس دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رنگوں کا یہ امتزاج جس کا تعلق جدت، بصیرت، وجدان، دانشمندی، حکمت، تجربے اور ذہانت سے ہے ہمیں سوچنے کے نئے طریقوں اور تصورات کی طرف راغب کرتا ہے جو انسانی روح کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *