Home / جاگو بزنس / 1500 سی سی گلوری 580 پرو پاکستان میں متعارف

1500 سی سی گلوری 580 پرو پاکستان میں متعارف

ریگل موٹرز کی نئی گاڑی گلوری 580 پرو پاکستان میں متعارف کرا دی گئی ہے۔

ریگل موٹرز نے اس سے قبل رواں سال فروری میں اپنی پیچ بیک گاڑی پرنس پرل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کی تھی اور اب ایس یو وی گاڑی متعارف کرائی ہے۔

پاک وہیلز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس نئی گاڑی کو 20 دسمبر کو آن لائن ایونٹ کے دوران پیش کیا گیا، جس میں اس کے فیچرز اور قیمت کے بارے میں بتایا گیا۔

اس گاڑی میں 1498 سی سی ٹربو چارج انجن دیا گیا ہے جو 150 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔

گاڑی کے ہموار اور پرسکون سفر کے لیے انجن میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن موجود ہے۔

گلوری 580 پرو کا فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی) ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

گاڑی کی ایک خاص بات آئی ٹاک نامی فیچر ہے، جس کے ذریعے صارف متعدد فیچرز کو وائس کمانڈ کے ذریعے کنٹرول کرسکتا ہے، جیسے گاڑی کے شیشوں کو کھولنا بند کرنا، میوزک چلانا یا بند کرنا، کال پک کرنا یا کٹ کردینا اور اے سی کو آن آف کرنا۔

7 نشستوں کی اس گاڑی میں کروز کنٹرول فیچر بھی موجود ہے جو کمپنی کے بقول طویل سفر کے لیے بہترین آپشن ہے۔

کروز کنٹرول کے ذریعے گاڑی کی رفتار کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے جبکہ ایندھن بچانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

مسافروں کے تحفظ کے لیے گاڑی میں 4 ایس آر ایس ایئربیگز دیئے گئے ہیں جبکہ 4 رئیر پارکنگ سنسرز بھی اس کا حصہ ہیں، تاکہ پارک کرتے ہوئے گاڑی ٹکرا نہ سکے۔

اس میں ہائیٹ ایڈجسٹ منٹ ہیڈلائٹس دی گی ہیں جبکہ الیکٹرونک سائیڈ ویو مرر موجود ہیں، جو سرد موسم میں دھندلے نہیں ہوتے۔

دیگر فیچرز میں 9 انچ فلوٹنگ ایچ ڈی انفوٹینمنٹ اسکرین، الیکٹرونک ایڈجسٹ ایبل ڈرایور اینڈ پسنجر سیٹس، کی لی انٹری، 360 ڈگری کیمرا، ٹائر پریشر مانیٹرنگ ٹم، ہل اسٹارٹ بریک اسسٹ، اے بی ایس بریکس اور بلٹ ان جی پی ایس قابل ذکر ہیں۔

اس ایس یو وی کی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جس کی بکنگ 21 دسمبر سے کی جاسکتی ہے۔

Check Also

کوئٹہ: سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *