Home / جاگو ٹیکنالوجی / ایل جی کا یہ انوکھا فریج آپ کو دنگ کردے گا

ایل جی کا یہ انوکھا فریج آپ کو دنگ کردے گا

آواز سے کنٹرول ہونے والے فریج تو پہلے ہی حقیقت بن چکے ہیں مگر معروف کمپنی ایل جی نے اسے ایک نئی شکل دے دی ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے اپنے انسٹا ویو فریجز کی 2021 سیریز کو متعارف کرایا ہے جس میں فریج کا دروازہ آواز سے کھولا جاسکتا ہے۔

یہ اس وقت مددگار ثابت ہوگا جب ہاتھوں میں پہلے ہی سامان ہو اور ہاں وبا کے دوران جراثیموں سے بچنے کے لیے فریج کے دروازے کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ دیگر روایتی وائس فیچرز بھی اس فریج کا حصہ ہوں گے۔

یعنی آواز کے ذریعے آپ پانی اور برف کے خانوں کو چیک کرسکتے ہیں یا دن بھر کے شیڈول کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔

نئے ماڈلز میں الٹرا وائلٹ پر مبنی ڈس انفیکشن کا اضافہ بھی واٹر ڈسپنسر نلکوں میں کیا گیا تاکہ لوگوں جراثیموں سے بچ سکیں۔

فریج میں 23 فیصد بڑا گلاس پینل دیا گیا ہے جیسا نام سے ظاہر ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال اس فریج کی قیمت یا دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ممکنہ طور پر اس حوالے سے تفصیلات جنوری میں لاس ویگاس میں شیڈول سی ای ایس نامی ٹیکنالوجی نمائش میں جاری کی جائیں گی۔

Check Also

ایکس کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرکے ری ٹوئٹ اور کمنٹس کو ختم کرنے کا امکان

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ڈیزائن اور خصوصی طور پر ٹائم لائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *