Home / جاگو کھیل / آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

پاکستان کیخلاف کلین سوئپ کا مشن مکمل کرتے ہی کیویز نے اپنے پوائنٹس کی تعداد 118کرتے ہوئے آسٹریلیا(116) کو دوسری  پوزیشن پر دھکیل دیا، پاکستان کی ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ویسٹ (77) سے صرف 5 پوائنٹس زیادہ رہ گئے ہیں۔

پہلی دو پوزیشنز کے علاوہ دیگر ٹیموں کی رینکنگ برقرار ہے، نیوزی لینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے،  بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

Check Also

یورو کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *