Home / جاگو دنیا / امریکا کا حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

امریکا کا حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

 واشنگٹن: 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن میں حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان آج کسی بھی وقت ممکن ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا آج کسی بھی وقت یمن میں سعودی اتحادی افواج سے برسر پیکار حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ نومنتخب جوبائیڈن کے حوالے کرنے سے پہلے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر مشرق وسطیٰ میں اپنے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دلچسپی اور مداخلت کے باعث چار ممالک اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں اور خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے کئی ہم اقدامات بھی کیے ہیں۔

امریکی صدر کی ہی ثالثی میں سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک نے قطر کے ساتھ 2017 سے منقطع تعلقات کی بتدریج بحالی کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں سفری و تجارتی تعلقات بحال کیے جائیں گے۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *