Home / جاگو ٹیکنالوجی / فیس بک نے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ لاگ آن نہ ہونے کی وجہ بتادی

فیس بک نے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کے بعد دوبارہ لاگ آن نہ ہونے کی وجہ بتادی

گزشتہ روز اچانک ہزاروں فیس بک اکاؤنٹس از خود لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور صارف کی ہر ممکن کوشش کے باوجود دوبارہ لاگ آن نہیں ہو پارہے تھے تاہم اب فیس بک کےماہرین نے اس مسئلے کو ختم کردیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ای میل کے ذریعے ہزاروں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے خوشخبری سنائی ہے کہ اب اکاؤنٹس کے لاگ آن نہ ہونے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت کھڑا ہوا جب فیس بک کی کونفیگریشن میں تبدیلی کی گئی تھی۔

فیس بک انتظامیہ نے اپنے ماہرین اور انجینیئرز کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تشکیلاتی تبدیلی (configration chnage) کی وجہ سے غیر متوقع طور پر یہ اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے تھے اور محض چند گھنٹوں میں مسئلے کی وجہ ڈھونڈ کرکے اسے دور کردیا گیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے متاثر ہونے والے صارفین سے معذرت  کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صارفین کی تکلیف پر افسوس ہے۔ ان صارفین نے شکایت کی تھی کہ ان کا اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوگیا اور اب سائن ان نہیں ہو رہا ہے۔

فیس بک ماہرین نے کہا کہ کونفیگریشن کی تبدیلی سے سب سے زیادہ سے آئی فون کے صارفین متاثر ہوئے، فیس بک کے آئی او ایس ایپ کے صارفین جب دو فیکٹر کی توثیق کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ میں دوبارہ لاگ ان کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب وہ بآسانی لاگ آن ہوسکتے ہیں۔

Check Also

ایکس کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرکے ری ٹوئٹ اور کمنٹس کو ختم کرنے کا امکان

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ڈیزائن اور خصوصی طور پر ٹائم لائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *