Home / جاگو ٹیکنالوجی / ٹک ٹاک میں صارفین کے ڈیٹا کیلئے نقصان دہ خامی کا انکشاف

ٹک ٹاک میں صارفین کے ڈیٹا کیلئے نقصان دہ خامی کا انکشاف

مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں ایک ایسی خامی سامنے آئی ہے جو صارفین کے ذاتی تفصیلات تک دیگر کو رسائی فراہم کرتی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ کے محققین نے ٹک ٹاک کے فائنڈ فرینڈز فیچر میں موجود خامی کی نشاندہی کی۔

اس خامی کو استعمال کرکے صارفین کے فون نمبر، پروفائل سیٹنگز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ ان تفصیلات کو مشتبہ سرگرمیوں کے لیے ایک ڈیٹابیس کی شکل بھی دی جاسکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی اس کمزوری سے صرفین کے نک نیمز، پروفائل اور پروفائل فوٹوز، یونیک یوزر آئی ڈیز وغیرہ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

چیک پوائنٹ کے مطابق اس خامی سے ایک حملہ آور حساس معلومات کو حصل کرکے مشتببہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرسکتا تھا، ہمارا ٹک ٹاک صارفین کو پیغام ہے کہ اس ایپ میں کم از کم ذااتی ڈیٹا کا اندراج کریں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اب تک ایسے شواہد سامنے نہیں آئے کہ اس خامی کو ہیکرز نے استعمال کیا اور اپ ڈیٹ کے ذریعے اس پر قابو پالیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ سیکیورٹی اور کمیونٹی کی پرائیویسی ہماری اوللین ترجیح ہے اور ہم اس کمزوری کو سامنے لانے پر چیک پوائنٹ کے شکرگزار ہیں۔

ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے دفاع کو مضبوط کرتے رہیں گے، جس کے لیے ہم مسلسل اپنی اندرونی نظام کو اپ گریڈ کررہے ہیں جبکہ تھرڈ پارٹیز کے ساتھ بھی کام کررہے ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں محققین نے ٹک ٹاک میں سافٹ ویئر خامیوں کی ایک سیریز کی نشاندہی کی تھی۔

Check Also

ایکس کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرکے ری ٹوئٹ اور کمنٹس کو ختم کرنے کا امکان

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ڈیزائن اور خصوصی طور پر ٹائم لائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *