Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / شہزاد رائے نے مداحوں کو چیلنج دے دیا

شہزاد رائے نے مداحوں کو چیلنج دے دیا

گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو چیلنج دیا ہے اور کہاہے کہ اس چیلنج کو پورا کرکے مجھے ویڈیو بھیجیں۔

شہزاد رائے نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ٹانگ کو پکڑ کر کود رہے ہیں دیکھنے میں یہ کافی خطرناک اسٹنٹ لگ رہا ہے۔

شہزاد رائے نے اپنے تمام فالوورز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا اگر آپ یہ کرسکتے ہیں تو مجھے اس کی ویڈیو بنا کربھیجیں یہ آپ کے لیے چیلنج ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کو اسٹنٹ کرتے وقت احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لوگ شہزاد رائے کے اس کرتب کی نہ صرف تعریف کرتے رہے بلکہ کچھ لوگ تو حیرانی سے پوچھ بیٹھے کہ شہزاد رائے بھائی نے کون سا جوانی کا چورن کھا لیا ہے پوری قوم کی سمجھ سے باہر ہے۔ جب کہ بہت سے لوگوں نے ان کا چیلنج قبول کیا۔

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *