Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ملک میں ساس بہو سے آگے بھی کہانیاں ہیں، رمشا خان

ملک میں ساس بہو سے آگے بھی کہانیاں ہیں، رمشا خان

 کراچی: 

اداکارہ رمشا خان نے ڈرامہ سیریل ’’گھسی پٹی محبت‘‘ میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے معاملات کے بارے میں بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’’گھسی پٹی محبت‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ رمشا خان نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں نے پہلی بار جب سامعہ کا کردار پڑھا تو اچھا محسوس ہوا اور مجھے لگا یہ ڈرامہ ضرور کرنا چاہیے کیوں کہ اس طرح کا ڈرامہ ٹی وی پر نہیں دیکھا جس میں ایک مضبوط اعصاب کی خاتون کو دکھایا گیا ہو۔

رمشا خان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے معاملات کے بارے میں بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے لیکن جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے تو میرے دل میں اس خاتون کی عزت اور بھی بڑھ گئی اور میں نے اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اور اس کردار نے مجھے کافی تبدیل کردیا ہے، اب میں حاضر جواب یا منہ پھٹ ہوگئی ہوں جس کی وجہ سے گھر والوں کو لگتا ہے کہ میں بدتمیز ہوگئی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ڈراما سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ اتنا مقبول ہوگا اس کا مجھے اندازہ نہیں تھا لیکن اب یہ اختتام کو پہنچ گیا تاہم اپنے پیچھے ایک بہت ہی مضبوط بنیاد چھوڑ گیا کہ ساس بہو سے آگے بھی ملک میں کہانیاں ہیں اور مضبوط اعصاب کی خواتین بھی یہاں رہتی ہیں۔

فلموں میں کام نہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’تھوڑا جی لے‘ کرنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ انہیں اداکاری سیکھنے کی ضرورت ہے اور تھیٹر بس کا نہیں، اس لیے سوچا کے ڈرامے کے ذریعے ہی اپنی اداکاری کو بہتر کروں۔

ماضی میں منفی کردار ادا کرنے کے حوالے سے رمشا خان نے کہا وہ اب بھی ایسے کردار کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، بے مقصد کہانیوں کی جگہ وہ بامقصد کام کرنے اور مضبوط کردار والے ڈرامے کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

 

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *