Home / جاگو کھیل / شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں مقبول ہوگی، عمر گل

شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں مقبول ہوگی، عمر گل

سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں پہچان بن جائے گی۔

اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان سمیت دنیا بھر کا مقبول ترین کھیل ہے، کرکٹ کے میدان میں پاکستانی اسٹارز نے کئی عالمی ریکارڈز قائم کیے ہیں شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں پہچان بن جائے گی۔

عمرگل کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیر لیگ کا مقصد کشمیریوں کی مکمل حمایت کرنا اور انہیں سپورٹ کرنا ہے اور بطور کوچ مظفر آباد ٹائیگرز کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، سب مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

بعد ازاں مظفر آباد ٹائیگر کے چیرمین ارشد خان تنولی سے ملاقات کے دوران کوچینگ کے حوالے سے معائدے پر دستخط کیے۔

Check Also

یورو کپ، انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *