Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اداکار فیصل قریشی اور فریال محمود کی فلم ‘سوری’ کی پہلی جھلک جاری

اداکار فیصل قریشی اور فریال محمود کی فلم ‘سوری’ کی پہلی جھلک جاری

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ فریال محمود کی فلم ‘سوری’ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

فیصل قریشی اور فریال محمود اس سے قبل ایک ساتھ ڈرامے میں بھی اداکاری کر چکے ہیں اور اب ان دونوں کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے۔

فلم ‘سوری’ کا پہلا ٹیزر کافی مختصر ہے جسے دیکھنے کے بعد فلم کی کہانی کے حوالے سے زیادہ کچھ واضح نہیں ہو رہا ہے۔

فلم کی ہدایت سہیل جاوید نے دی ہے جب کہ فلم کی کہانی فلم محبت میں اتار چڑھاؤ، محبت ملنا اور پھر اسے کھونے کے گرد گھومتی ہے۔

خیال رہے کہ فیصل قریشی کی فلم ‘سوری’ کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے جب کہ اس فلم سے فیصل قریشی طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر واپس نظر آئیں گے۔

Check Also

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *