Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ویلنٹائن ڈے پربغیر ماسک بائک چلانے پرویویک اوبروئے کے خلاف مقدمہ

ویلنٹائن ڈے پربغیر ماسک بائک چلانے پرویویک اوبروئے کے خلاف مقدمہ

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکار ویویک اوبروئے کے خلاف ویلنٹائن ڈے پر بغیر ماسک اور ہیلمٹ لگائے موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اداکار ویویک اوبروئے نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے یعنی محبت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر اپنی بیوی کو ہیوی بائیک پر بٹھاکر گھماتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران وہ عام لوگوں سے بھی ملے اور اپنی ہیوی بائیک کو اپنی گرل فرینڈ قرار دیا۔

تاہم اب ویویک اوبروئے اس ویڈیو کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویویک اوبروئے نے کورونا وبا کے دوران ماسک پہنے بغیر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمیٹ کے بائیک چلائی لہذا ممبئی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی ویویک اوبروئے کو حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کا کہنا تھا کہ ویویک اوبروئے کی اس حرکت سے نوجوانوں کو غلط پیغام گیا۔ لہذا اداکار کو اس کے لیے سزا ملنی چاہئے۔ لہذا ممبئی پولیس نے اداکار کے خلاف کارروائی کی اور ان کے خلاف سانتا کروز ڈویژن نے ایک ای چالان تیار کیا۔

رپورٹس کے مطابق اداکار ویویک اوبروئے کے خلاف ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں 19 فروری کو ماسک نہ پہننے کے الزام میں ایف آئی آر رجسٹر کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث شہری انتظامیہ نے 18 فروری کو ماسک کے لازمی اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی تھی۔

Check Also

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *