Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / تصویر میں موجود سیدھی سادھی لڑکی کونسی مشہور بھارتی اداکارہ ہے؟

تصویر میں موجود سیدھی سادھی لڑکی کونسی مشہور بھارتی اداکارہ ہے؟

زیر نظر تصویر میں دکھنے والی دو سیدھی سادھی لڑکیوں میں سے ایک اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ہیں۔

کنگنا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں  اداکارہ اور ان کی بہن سادہ سے کپڑوں میں موجود ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے تصویر کے کیپشن میں درج کیا گیا ہے کہ میری سالگرہ کے مہینے کا آغاز ہوگیا ہے، نانی دادی سے یہ کہانیاں سنتی آئی کہ ایک بیٹی کی موجودگی میں دوسری بیٹی کی پیدائش نے ہر ایک کو مایوس کیا لیکن انھیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ میں بہت خوبصورت تھی اور میری شادی کرنا کوئی بڑا بوجھ نہیں ہو گا۔

کنگنا نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ سب اس قصے پر ہنستے تھے اور اس واقعے نے ہر بار میرے دل کو توڑا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ دنیا کی تاریخ کے مطالعوں، تحقیقات اور کتابوں میں یہ حقیقت موجود ہے کہ غیر معمولی لوگ جنہوں نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں، بے مثال کارنامے سرانجام انجام دیے، یہ سب وہی لوگ تھے جنہیں مسترد کیا گیا، جن کی معاشروں اور خاندانوں نے قدر نہیں کی لہٰذا رکاوٹیں اور مشکلات معنی رکھتے ہیں۔

Check Also

’ہیرامنڈی‘ کے ایک سین کیلئے ہدایتکار کی ادیتی راؤ کو بھوکا رہنے کی ہدایت

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ کو سیریز ہیرامنڈی کے ایک سین کےلیے سنجے لیلا بھنسالی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *