Home / جاگو بزنس / عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور پاکستان میں ہوشربا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور پاکستان میں ہوشربا اضافہ

کراچی: 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2550 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1727 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب ہفتے کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2550 روپے اور 2185 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی، جب کہ  دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 91  ہزار 735 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے کے بعد 1370 روپے پر آگئی۔

 

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *