Home / جاگو بزنس / کے-2 جوہری بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا

کے-2 جوہری بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا

اسلام آباد: پاکستان جوہری توانائی کمیشن (پی اے ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ 11 سو میگا واٹ کے کراچی جوہری بجلی گھر یونٹ-2 (کے-2) کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔

ایک بیان میں پی اے ای سی نے اسے قوم کے لیے ‘یوم پاکستان کا تحفہ’ قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ قومی گرڈ سے منسلک کرنے سے قبل فرورى کے مہینے میں ابتدائی جانچ کے بعد اس جوہری بجلی گھر پر حفاظتى ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس سے قبل یکم دسمبر 2020 کو پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اجازت ملنے کے بعد اس بجی گھر میں جوہری ایندھن کى لوڈنگ کا کام شروع کیا گیا تھا۔

اپنے بیان میں پی اے ای سی کا کہنا تھا کہ کے-2 بجی گھر 11 سو میگا واٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت والا ملک کا پیلا جوہری بجلی گھر ہے جس کے قومی گرڈ سے منسلک ہونے سے ‘ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری لانے میں یقینی مدد ملے گی ‘۔

کے-2 کراچی کے قریب زیر تعمیر یکساں صلاحیت کے حامل 2 جوہری توانائی کے بجلی گھروں میں سے ایک ہے جس کے کمرشل آپریشن کا رواں برس مئی کے اختتام تک افتتاح کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایک اور پاور پلانٹ کے-3 اپنے تکمیل کے مراحل میں ہے جس کے رواں برس کے اختتام تک فعال ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان جوہری توانائی کمیشن کے زیر انتظام 6 جوہری بجلى گھر چل رہے ہیں جن میں سے 2 کراچى میں جبکہ دیگر 4 پلانٹ ضلع میانوالی میں چشمہ کے مقام پر واقع ہیں۔

پی اے ای سی کے زیر انتظام ان تمام بجلی گھروں کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 14 سو میگا واٹ تھی۔

تاہم اب کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 کے فعال ہونے سے ملک میں جوہری بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت دگنی ہوجائے گی جبکہ توانائی کے مرکب میں جوہری توانائی کا مجموعی حصہ بھی بہتر ہوگا۔

اس کامیابی پر چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم نے ممبر پاور محمد سعیدالرحمٰن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

Check Also

علی امین بھڑکیں مارتے رہتے ہیں، پرویز خٹک کا وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل

سابق وفاقی وزیر و سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *