Home / جاگو دنیا / صومالیہ میں گورنر پر خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی

صومالیہ میں گورنر پر خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی

موغادیشو:

صومالیہ میں بائیوڈا کے گورنر خودکش حملے میں بال بال بچ گئے تاہم اس حملے میں باڈی گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں بائیڈوا کے گورنر ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو بارودی دھماکے سے اُڑا لیا، خوش قسمتی سے اس حملے میں گورنر محفوظ رہے

خودکش حملے میں گورنر کے دو محافظوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں الشباب نامی اسلامی شدت پسند تنظیم خودکش حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث رہی ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک ہفتے قبل دو فوجی اڈوں اور ایک چائے کے ہوٹل پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں درجنوں فوجی اہلکار اور شہری ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی تھی۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *