Home / جاگو دنیا / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر: 

مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض افواج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 12 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں، جمعہ کے روز بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ سفاک فوج نے ضلع شوپیاں میں ایک مسجد پر بھی گولیاں برسائیں۔

Check Also

بھارتی لوک سبھا انتخابات میں حکمراں اتحاد کو برتری، ایگزٹ پول

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے، بھارتی میڈیا کے 6 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *