Home / جاگو ٹیکنالوجی / سام سنگ کے نئے سستے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

سام سنگ کے نئے سستے فلیگ شپ فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی

سام سنگ اپنی فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کا ایک نیا اور سستا اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

گلیکسی ایس 21 ایف ای (فین ایڈیشن) کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے جس میں اس کا ڈیزائن دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر سے گلیکسی ایس 21 جیساکیمرا سیٹ اپ بیک پر دیکھا جاسکتا ہے تاہم رئیر کیمرا پینل بیک کور کی رنگت جیسا ہے۔

گلیکسی ایس 21 ایف ای میں 6.4 انچ کا فلیٹ پینل امولیڈ ڈسپلے موجود ہوسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ آن لیکس
فوٹو بشکریہ آن لیکس

فون میں فرنٹ پر ایک کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ہوگا جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

بیک کیمرا سیٹ اپ 12 میگا پکسل مین، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل ہوگا جیسا گلیکسی ایس 21 میں موجود ہے۔

درحقیقت پہلی نظر میں تو یہ نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 21 جیسا ہی نظر آتا ہے، مگر یہ کچھ بڑا اور چوڑا ہوگا کیونکہ گلیکسی ایس 21 میں 6.2 انچ اسکرین دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ آن لیکس
فوٹو بشکریہ آن لیکس

اس سے قبل گزشتہ سال گلیکسی ایس 20 ایف ای بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا جس کی وجہ ایس 20 کے مقابلے میں زیادہ سستا ہونے کے باوجود فلیگ شپ فیچرز کی موجودگی تھی۔

اس بار بھی سام سنگ کی جانب سے اس فارمولے کو ایف 21 ایف ای پر بھی آزمایا جائے گا جس کی قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے۔

Check Also

ایکس کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرکے ری ٹوئٹ اور کمنٹس کو ختم کرنے کا امکان

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ڈیزائن اور خصوصی طور پر ٹائم لائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *