Home / جاگو ٹیکنالوجی / پی ٹی اے کی ‘ٹوئٹر’ کو اعلیٰ عدلیہ کےخلاف ہتک آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

پی ٹی اے کی ‘ٹوئٹر’ کو اعلیٰ عدلیہ کےخلاف ہتک آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھاٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹوئٹر’ کی انتظامیہ کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس اور ٹرینڈز کو فوری طور پر بلاک یا ہٹانے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے مواد یا ٹرینڈز کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی، لہٰذا اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کی درخواستوں پر موثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے توہین آمیز ٹوئٹس سامنے آئی تھیں۔

اس سے قبل بھی پی ٹی اے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کئی بار نازیبا، توہین آمیز اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی ہدایت کر چکا ہے۔

Check Also

ایکس کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرکے ری ٹوئٹ اور کمنٹس کو ختم کرنے کا امکان

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ڈیزائن اور خصوصی طور پر ٹائم لائن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *