Home / جاگو ٹیکنالوجی / خیبر پختونخوا اسمبلی: فیس بک مونیٹائزیشن کے حق میں قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی: فیس بک مونیٹائزیشن کے حق میں قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘فیس بک’ کی مونیٹائزیشن کے لیے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن اسمبلی ضیااللہ بنگش کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے فیس بک کی مونیٹائزیشن کے آغاز کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرے تاکہ صارفین بالخصوص نوجوان، میڈیا پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرتے ہوئے اس سے پیسے کما سکیں۔

واضح رہے کہ مونیٹائزیشن اس عمل کو کہتے ہیں جس میں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مواد اپ لوڈ کرنے کے عوض متعلقہ پلیٹ فارم کی جانب سے صارف کو معاوضہ دیا جاتا ہے۔

قرارداد میں نشاندہی کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پہلے ہی فیس بک حکام سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک کے پلیٹ فارم کے مونیٹائزیشن کے آغاز کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس اقدام سے ملک میں فیس بک کے 5 کروڑ صارفین بالخصوص نوجوان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

Check Also

ملٹی مشن سیٹلائٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ، عظیم سنگ میل عبور کرنے پر وزیر اعظم کی مبارکباد

’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد پاکستان نے ’ایم ایم ون‘ نامی نیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *