Home / جاگو ٹیکنالوجی / انسٹاگرام پر آن لائن بدسلوکی سے تحفظ کا زبردست فیچر متعارف

انسٹاگرام پر آن لائن بدسلوکی سے تحفظ کا زبردست فیچر متعارف

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے آن لائن بدسلوکی، دھمکیوں اور ڈیجیٹل ہراسمنٹ کو روکنے کے لیے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کرادیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق انسٹاگرام پر ’لمٹس‘(limits) نامی ایسا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین کی پوسٹس پر صرف وہی لوگ کمنٹس کرسکیں گے جو ان کی کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل ہوں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت انجان لوگ یا فالوورز بھی ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) بھی نہیں بھیج پائیں گے اور اگر انہوں نے میسیجز بھیج بھی دیے تو وہ وصول کرنے والے کو نظر نہیں آئیں گے اور بھیجنے والے کو اس بات کا احساس بھی نہیں ہوگا کہ ان کا میسیج دیکھا گیا یا نہیں؟

اس زبردست فیچر کے تحت اگرچہ ہر کوئی پوسٹس پر کمنٹ کرنے کا اہل ہوگا لیکن ’لمٹس‘(limits) کے فیچر کے تحت پوسٹ کرنے والے شخص کو صرف ان افراد کے کمنٹس ہی پڑھنے میں آئیں گے جو ان کی کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل ہوں گے۔

فیچر کے تحت اگر کوئی بھی فالوور کسی بھی پوسٹ پر کمنٹ کرے گا تو وہ پوسٹ کرنے والے کو نظر نہیں آئے گا اور نہ کمنٹ کرنے والا اس بات سے آگاہ ہوگا کہ ان کا کمنٹ پڑھا گیا یا نہیں یا پھر ان کا کمنٹ کسی کو نظر آ رہا ہے یا نہیں؟

انسٹاگرام منتظمین کے مطابق اگرچہ مذکورہ فیچر نوجوان صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے تاکہ وہ بدسلوکی اور تضحیک سے محفوظ رہ سکیں لیکن اس زبردست فیچر کو ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر پہلے بھی اس طرح کا فیچر موجود ہے کہ صارف چاہے تو اپنی پوسٹ کو محدود کردے لیکن نئے فیچر کے تحت پوسٹ محدود نہیں ہوگی بلکہ اس پر کیے جانے والے کمنٹس خود بخود پوسٹ کرنے والے کے لیے محدود ہوجائیں گے، انہیں صرف اپنے دوستوں اور کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل افراد کے کمنٹس ہی نظر آئیں گے، باقیوں کے کمنٹس وہ نہیں دیکھ پائے گا۔

Check Also

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بچوں کو سماجی طور پر کیسے تنہا کررہا ہے؟

اگر آپ ان کروڑوں لوگوں میں شامل ہیں جن کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *