Home / جاگو صحت / ماچا گرین ٹی کے اجزا دانتوں کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار

ماچا گرین ٹی کے اجزا دانتوں کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار

جاپانی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی مختصر مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ماچا گرین ٹی کے اجزا کو ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کرنے سے دانتوں کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ماچا گرین ٹی ایک خصوصی قسم کی چائے ہوتی ہے جو پاکستان میں بھی دستیاب ہے جب کہ اس کے کیپسول سمیت اس کا پاؤڈر اور دیگر اجزا بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

ماچا دراصل ایک خاص قسم کی گرین ٹی کے پتوں سے حاصل ہونے والی خصوصی چیز ہے اور اس کے متعدد طبی فوائد ہوتے ہیں۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق جاپانی ماہرین نے ماچا کے اجزا کا دانتوں کی بیماریوں خصوصی طور پر پیریڈونٹل (Periodontal) پر اثرات جانچنے کے لیے تحقیق کی۔

ماہرین نے 45 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد تھی اور ان میں سے کوئی بھی سگریٹ یا شراب نوشی نہیں کرتا تھا، تاہم ان میں دانتوں کی مختلف بیماریاں یا مسائل تھے، جن میں گم ڈیزیز یا انفلیمیشن تھی۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو تین مختلف گروپوں میں تقسیم کیا، ایک گروپ کو ماچا گرین ٹی کے پاؤڈر کو ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت کی جب کہ دوسرے گروپ کو عام گرین ٹی کے پاؤڈر اور تیسرے گروپ کو انفلیمیشن کو کم کرنے والی روایتی اجزا دی گئیں اور انہیں ایک ماہ تک عمل برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ماہرین نے ایک ماہ بعد تمام رضاکاروں کے ٹیسٹس کیے اور ان کے دانتوں میں 16 مختلف بیکٹیریاز کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے پایا کہ عام گرین ٹی کے مقابلے ماچا گرین ٹی کے اجزا دانتوں میں انفلیمیشن سمیت دیگر بیکٹیریاز کو کم کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ماچا گرین ٹی کے اجزا کو بطور ماؤتھ واش استعمال کرنے سے گم ڈیزیز سمیت مختلف مسائل اور پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انفلیمیشن کو کم کرنے والے روایتی اجزا نے بھی ماچا گرین ٹی کی طرح کام کیا لیکن ان اجزا کی متعدد اقسام تھی جب کہ ماچا گرین ٹی ایک ہی قسم ہے جو زیادہ اچھے فوائد دے سکتا ہے۔

Check Also

گرم موسم سے اسقاط حمل کے خطرات بڑھنے کا انکشاف

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گرم موسم میں حاملہ خواتین کو پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *