Home / جاگو ٹیکنالوجی / سام سنگ کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس اسمارٹ فون

سام سنگ کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرے سے لیس اسمارٹ فون

سام سنگ کی جانب سے جلد 2 فولڈ ایبل اسمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

درحقیقت یہ کوئی نئے فونز نہیں بلکہ کمپنی کے گلیکسی فولڈ اور گلیسی زی فلپ کے اپ ڈیٹ ماڈلز ہوں گے جن کو زیادہ بہتر کیا جارہا ہے۔

گلیکسی زی فولڈ 3 اور گلیکسی زی فلپ 3 کے بارے میں ابھی یہ تو معلوم نہیں کہ کب انہیں متعارف کرایا جائے گا، مگر ان کے بارے میں کافی تفصیلات ایک لیک میں سامنے آگئی ہیں۔

لیک سے عندیہ ملتا ہے کہ گلیکسی زی فولڈ 3 میں ایس پین سپورٹ موجود ہوگی جبکہ زی فلپ 3 میں ورٹیکل کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا۔

لیک کے مطابق گلیکسی فولڈ 3 پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا۔

درحقیقت یہ سام سنگ کا بھی پہلا ایسا ہوگا جس میں انڈر ڈسپلے کیمرا دیا جارہا ہے۔

گلیکسی فولڈ 3، فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
گلیکسی فولڈ 3، فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

فون کے بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں جبکہ ایک ایل ای ڈی فلیش بھی ہے، جبکہ اس بار کیمرا آئی لینڈ کا حجم پہلے سے کم ہے۔

اس کے مقابلے میں گلیکسی زی فلپ 3 میں گوریلا گلاس وکٹس کو فون کے ہر سائیڈ پر دیا جائے گا تاکہ اسے زیادہ تحفظ مل سکے۔

گلیکسی زی فلپ 3، فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
گلیکسی زی فلپ 3، فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

فون میں کیمروں کے ساتھ پہلے سے زیادہ بڑا ڈسپلے دیا جارہا ہے۔

اس سیکنڈری ڈسپلے میں نوٹیفکیشنز کے بارے میں زیادہ تفصیلات دیکھی جاسکیں گی جبکہ اس بار کم از کم 4 رنگنں میں دستیاب ہوگا۔

Check Also

واٹس ایپ پر میسیجز کی ٹرانسلیشن کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر مختلف زبانوں کو سمجھنے، پڑھنے اور لکھنے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *