Home / جاگو کھیل / ڈوپلیسی کا پی ایس ایل 6 میں سفر تمام، جنوبی افریقہ واپسی

ڈوپلیسی کا پی ایس ایل 6 میں سفر تمام، جنوبی افریقہ واپسی

 لاہور: 

 فاف ڈوپلیسی کا پی ایس ایل 6میں سفر تمام ہوگیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے پروٹیز بیٹسمین پشاورزلمی سے میچ میں باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے محمد حسنین سے ٹکرا گئے تھے، طبیعت نہ سنبھلنے پر انھیں اسپتال لے جایا گیا، ان کی جگہ صائم ایوب کو بطور کنکشن متبادل میدان میں اتارا گیا تھا،ڈوپلیسی کی تھوڑی یادداشت بھی متاثر ہوئی تھی، وہ بدھ کی شب یواے ای سے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ رواں سیزن میں پروٹیز بیٹسمین کی کارکردگی بھی اچھی نہیں رہی، انھوں نے 5میچز میں 76رنز ہی بنائے،اس دوران سب سے بڑی اننگز 37رنزکی کھیلی۔

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا کا اسکواڈ بارباڈوس میں مکمل ہو گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *