Home / جاگو کھیل / قومی ٹیم اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز ایک صفحے پر ہیں، ثقلین مشتاق

قومی ٹیم اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز ایک صفحے پر ہیں، ثقلین مشتاق

 لاہور: 

پی سی بی کے شعبہ پلیئرز ڈویلپمنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز ایک صفحے پر ہیں۔پی سی بی کے شعبہ پلیئرز ڈویلپمنٹ کے سربراہ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز ایک صفحے پر ہیں، سب نے مل جل کر کام کرنے کا عزم کر رکھا ہے، سب کا مقصد پاکستان کے لیے ورلڈ کلاس کرکٹر تیار کرنا ہے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں نوجوان کرکٹر، ڈومیسٹک پرفارمرز اور سینئر کرکٹرز کو اپنی تکنیکی اور جسمانی استعداد بہتر بنانے کا موقع ملا، وائٹ اور ریڈ بال کے کرکٹرز کو الگ الگ ٹریننگ دیتے ہوئے مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار کیا گیا،ان کے ساتھ کام کرنے والے قومی ٹیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوئی چیز بھی لطف اندوز ہوئے ہیں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے اسی طرح مل جل کر کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کے استعفے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کے قومی ٹیم کے لیے کام کرنے کو مداخلت سمجھتے تھے۔

Check Also

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رُکنی پاکستان کرکٹ ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *