Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ’کسی کی جِلد مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی‘

’کسی کی جِلد مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی‘

سوشل میڈیا اسٹار دنانیر نے بے عیب جِلد سے متعلق مداحوں کے ساتھ اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی جِلد مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی، اس میں کوئی نا کوئی عیب لازمی ہوتا ہے جنہیں ہمیں قبول کرنا چاہیے۔

پارٹی گرل دنانیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم (اداکارائیں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز) ہر وقت میک اپ اور خاص طور پر فلٹرز میں ویڈیوز بناتی ہیں اس حقیقت کو تسلیم کیے بغیر کہ لوگ ہمیں دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ یہ ہی ہماری اصل جِلد ہے اور ہم ایسے ہی اپنی اصل زندگی میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے اپنے چہرے پر کیمرہ زوم کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو یہ دکھانا چاہ رہی ہوں کہ ہر جِلد کی اپنی ساخت اور بناوٹ ہوتی ہے, کسی کی بھی جِلد بے عیب نظر آنے کے باوجود بے عیب نہیں ہوتی۔

دنانیر کا کہنا تھا کہ اگر چہرے پر آپ کا کوئی پمپل نکل آیا تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، اس میں کچھ غلط نہیں ہے، بے عیب جِلد جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *