Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ‘ایک مداح کو ڈانٹا تو اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی’

‘ایک مداح کو ڈانٹا تو اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی’

میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنی ایک مداح کے حوالے سے خوفزدہ کردینے والا قصہ سنایا ہے۔

شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے ان کی ذاتی زندگی سمیت کام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

زندگی میں پیش آنے والے ایک ڈراؤنے واقعے سے متعلق شائستہ نے بتایا کہ ایک لڑکی تھی وہ مجھے صبح دوپہر شام فون پر بہت تنگ کیا کرتی تھی، اسے پتا ہوتا تھا کہ میں کہاں ہوں، کیا کر رہی ہوں، میری گھر میں یا کہیں اور لی گئی تمام تصاویر اس کے پاس ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی عجیب قسم کی مداح تھی، اس نے ایک بار مجھے فون کیا تو میں نے تھوڑا سا ڈانٹ دیا کہ میری اپنی زندگی ہے آپ مجھے اتنا تنگ کرتی ہیں تو اس لڑکی نے کچھ گولیاں وغیرہ کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ نجی اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوئی۔

شائستہ کا کہنا تھا کہ وہاں سے مجھے اس کی والدہ کا فون آیا، وہ وقت ایسا تھا کہ میں بے حد ڈر گئی تھی، میں تین چار دن تک اس کی والدہ کو فون کرتی رہی، اس کی حالت کے حوالے سے پوچھتی رہی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ مداحوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہم لوگوں کو زیادہ تنگ نا کریں لیکن ہمارا فرض ہے کہ اگر کوئی ہم سے پیار کرتا ہے تو اسے طریقے سے سمجھائیں کیونکہ آپ جس بھی حالت یا کنڈیشن میں ہوں مداح نہیں سمجھتے، ایک وقت میں انسان کو آرٹسٹ ہی ہونا چاہیے اور بہت سی دوسری چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *