Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / اپنے بچے کے ساتھ ہی بڑی ہوئی: حرا مانی

اپنے بچے کے ساتھ ہی بڑی ہوئی: حرا مانی

اداکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جب ماں بنیں تو ان کی عمر 19 سال تھی۔

اداکارہ حرا مانی کا نجی ویب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو سے لیا گیا کلپ خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھاجب میری پہلی اولاد ہوئی تو اس وقت میری عمر 19 سال تھی، بچہ جب  2 سال کا ہوا میں 22 کی تھی، جب میں 23 سال کی ہوئی تو وہ 3 سال کا تھا، میں اپنے بچے کے ساتھ ہی بڑی ہوئی۔

حرا مانی نے بتایا کہ میں اس وقت اتنی میچیور نہیں تھی، میں ڈرتی تھی کہ کہیں میں اس کو صحیح پڑھا بھی پارہی ہوں یا نہیں، ان ماؤں کی طرح تربیت کر بھی پارہی ہوں یا نہیں جیسے دنیا گھومی ہوئی مائیں کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ حرا مانی نے 2008 میں شادی کی تھی اب ان کے دو بچے ہیں۔

Check Also

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *