Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / لوگ مجھے کاجول سے بہتر اداکارہ دیکھنا چاہتے تھے: تنیشا

لوگ مجھے کاجول سے بہتر اداکارہ دیکھنا چاہتے تھے: تنیشا

بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول کی بہن اداکارہ تنیشا مکرجی نے اعتراف کیا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں ان کے چہرے سے لے کر اداکاری تک ان کا مقابلہ کاجول سے کیا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تنیشا نے بتایا کہ جس وقت میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا اس وقت لوگ یہ تصور کررہے تھے کہ میں دوسری کاجول ہوں گی، لوگ چاہتے تھے کہ میں اس سے بہتر اداکارہ ثابت ہوں۔

تنیشا کا کہنا تھا کہ مجھ میں اور کاجول میں بہت فرق ہے، ہم دونوں کی آنکھوں اور بالوں کا رنگ مختلف ہے، وہ مجھ سے قد میں لمبی ہے، ہم دونوں ایک سے نہیں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے امید ہے جس طرح میرا موازنہ کاجول سے کیا جاتا تھا اسی طرح اس کا مقابلہ ہماری والدہ تنوجا سے کیا جاتا ہوگا۔

واضح رہے کہ تنیشا مکرجی نے 2003 میں بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت قدم رکھا جب کاجول دِل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دِکھا چکی تھیں۔

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *