Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / احسن خان کا عبدالستار ایدھی کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین

احسن خان کا عبدالستار ایدھی کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین

اداکار و میزبان احسن خان نے پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کو شاعرانہ انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انسٹاگرام پر احسن خان کی جانب سے پوسٹ شیئر کی گئی جس میں ایدھی صاحب کی تصویر کے ہمراہ اداکار کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں احسن نے شاندار نظم پڑھی جس کے بول سامعین کے دِل میں اتر گئے۔

نظم کے بول کچھ یوں تھے:

ایک ہی انسان تھا یہاں ان حیوانوں میں

نہیں آئے گا تیرے جیسا کئی زمانوں میں

تیری چاہت تیری الفت تیرا پیار یاد آتا ہے

اس یتیمی کے جنگل میں تیرا ساتھ یاد آتا ہے

کاش انسان سیکھے تجھ سے درسِ انسانی

مگر کیا کریں جاتی نہیں یہ طرزِ حیوانی

ویڈیو کے کیپشن میں احسن نے لکھا کہ اچانک آمد ہوئی تو ایدھی صاحب کیلئے چند جملے کہہ دیے۔

اداکار نے کیپشن میں سماجی شخصیت کے بارے میں تعریفی جملے بھی تحریر کیے اور کہا کہ لاکھوں ڈالر تک رسائی رکھنے کے باوجود بھی عبدالستار صاحب صرف دو ہی جوڑوں اور شہر میں خستہ حال اپارٹمنٹ کے مالک تھے۔

احسن خان نے ایدھی صاحب کی زندگی بھر کی جدوجہد سے متعلق کہا کہ انہوں نے اپنے سفر کا آغاز محض ایک وین سے کیا تھا جس میں انہوں نے لاشیں اٹھائیں۔

یاد رہے کہ انسانیت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہنے والے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو دنیا سے گئے پانچ برس گزر گئے، ان کا انتقال 8 جولائی 2016 کو ہوا تھا۔

Check Also

پرینیتی چوپڑا کے شوہر راگھو چڈھا کے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاسی رہنما راگھو چڈھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *