Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / فنکاروں نے سفرِ حج کی خوبصورت یادیں شیئر کردیں

فنکاروں نے سفرِ حج کی خوبصورت یادیں شیئر کردیں

کراچی: 

فنکاروں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے سفرِحج کی خوبصورت یادیں تصاویر کی شکل میں شیئر کی ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے باعث رواں سال 60 ہزار خوش قسمت عازمین نے حج ادا کیا۔ حج کے موقع پر پاکستانی فنکاروں نے اپنے سفرِ حج کے دوران کی خوبصورت یادیں اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس وقت کو یاد کیا جب انہوں نے بیت اللہ شریف میں حج ادا کیا تھا۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اپنے شوہر دانش کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جو 2019 میں اس موقع پر لی گئی تھی جب وہ دونوں  حج کرنے گئے تھے۔ عائزہ خان نے  حج کو زندگی کا سب سے خوبصورت سفر قرار دیتے ہوئے کہا ’’اللہ تعالیٰ آپ کا شکر ہے ہمیں حج کرنے کی توفیق دی‘‘۔

اداکار فیروز خان نے بھی کورونا وبا سے قبل 2019 میں حج ادا کیا تھا۔ انہوں نے دوران حج لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور وہاں دوبارہ جانے کی خوہش کا اظہار کیا۔

گلوکار عاصم اظہر نے بھی حج کے موقع پر لی گئی اپنی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لوگوں کو حج کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دعا کی ہر انسان کو دنیا کی اس خوبصورت جگہ پر جانے کا موقع ملے آمین۔ انہوں نے مزید لکھا تصویر پرانی  ہے، دعا کریں پھر سے موقع ملے انشا اللہ۔

پاکستان ٹی وی کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے 2019 میں اپنے شوہر کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔ انہوں نے بھی حج کے موقع پر لی گئی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور حج کے دوران کی خوبصورت یادیں شیئر کیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر رواں سال حج کے موقع پر فنکاروں کی پرانی تصاویر زیر گردش رہیں جوانہوں نے اس وقت شیئر کی تھیں جب وہ حج کرنے گئے تھے۔

Check Also

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

پاکستان میوزک انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *