Home / جاگو دنیا / کراچی سسٹر سٹی ایسوسیشن کے صدر سعید شیخ کو مثالی انسانی خدمات پر سسٹر سٹیز انٹرنیشنل والئینٹیر آف دی ائیر ایوارڈ کیلے منتخب کرلیا گیا

کراچی سسٹر سٹی ایسوسیشن کے صدر سعید شیخ کو مثالی انسانی خدمات پر سسٹر سٹیز انٹرنیشنل والئینٹیر آف دی ائیر ایوارڈ کیلے منتخب کرلیا گیا

‎ہیوسٹن ) راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ)؀ کراچی سسٹر سٹی ایسوسیشن کے صدر سعید شیخ کو مثالی انسانی خدمات پر سسٹر سٹیز انٹرنیشنل والئینٹیر آف دی ائیر ایوارڈ کیلے منتخب کرلیا گیا

واضح رہے کہ سعید شیخ نے رضاکاروں کے ہمراہ سالہ سال ہیوسٹن تا کراچی ہر مشکل اور آفت کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت اور امدادی مہم میں ہر آول دستے کا کردار کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو ایک منفرد شناخت دلوائی ان کی قابل تحسین خدمات کی وجہ سے انُکا انتخاب
‎چھ بر اعظموں کے 138 ممالک کی سسٹر سٹیزکیطرف
‎سے ہونے والی نامزدگیوں میں سے عمل میں آیا

‎پاکستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سعید شیخ کو اس ایوارڈ کیلے ہیوسٹنُ تا کراچی قدرتی آفات سمیت کرونا وائرس کے عفریت کے خلاف بھی امدادی مہم کے دوران مثالی خدمات انجام دینے پر منتخب کیا گیا ہے
ان کے انتخاب کا اعلان سسٹر سٹیز انٹرنیشنل کے صدر لی رائے الالہ نے ایک ورچیول کانفرنس میں کیا جبکہ سعید شیخ کو باقاعدہ ایوارڈ دینے کیلے ایک پر وقار تقریب جلد ہی منعقد کی جائے گی
اس گراں قدر ایوارڈ کیلے منتخب ہونے پر
‎مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر ، رکن کانگریس ایل گرین ،قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی، چیف پیٹرنُ جاوید انور ، صدر سسٹر سٹیز انٹرنیشنل لیرائے الالااورصدر سسٹر سٹیز ہیوسٹن سوزن ینگ نے سعید شیخ کو مبارک باد
کے خصوصی پیغامات بھی ارسال کئے ہیں
ایوارڈ کیلے انتخاب کے اعلان کے بعد سعید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
‎مصائب کا شکار انسانیت کی خدمت پر اعلی ایوارڈ نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری کمیونٹی کیلے باعث افتخار ہے
اور اس ایواڑد کا کریڈٹ ہر مشکل گھڑی میں مالی تعاون کرنے والے بزنس ٹائیکون جاوید انور اور ہمارے رضاکاروں کو بھی جاتا ہے جن کے گراں قدر تعاون نے امدادی کاموں کو یقینی بنایا

Check Also

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے سلسلے میں اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار

نئے گورنر خیبر پختونخوا کی تعیناتی کے لیے اعلامیہ غیر معمولی تاخیرکا شکار ہوگیا۔ فیصل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *