Home / جاگو دنیا / ایلون مسک کا انسان جیسے روبوٹ آئندہ سال متعارف کرانے کا اعلان

ایلون مسک کا انسان جیسے روبوٹ آئندہ سال متعارف کرانے کا اعلان

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال انسان نما روبوٹ کا پروٹوٹائپ ماڈل متعارف کرا سکتے ہیں جسے ٹیسلا بوٹ کا نام دیا گیا ہے۔

اس روبوٹ کو ‘بیزار کن اور خطرناک کام’ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک نے بتایا کہ روبوٹ کا قد 5 فٹ 8 انچ اور وزن 56 کلوگرام ہوگا۔

یہ روبوٹ مختلف کام جیسے گاڑیوں میں بوٹ لگانے یا دکانوں سے سامان خرید کر لانے کی اہلیت رکھتا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ روبوٹ لیبر کی کمی سے پیدا ہونے والے خلا کو بھر سکے گا اور زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ نئی مشین بہت زیادہ مہنگی نہیں ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کی ک یہ ٹیسلا کی خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں کے منصوبے کا حصہ ہے اور اس میں گاڑیوں میں استعمال ہونے والی کمپیوٹر چپ اور نیوی گیشن سسٹم 8 کیمروں کے ساتھ نصب ہوگا۔

مگر ایلون مسک نے اس روبوٹ کی تیاری میں پیشرفت کے حوالے سے کچھ زیادہ نہیں بتایا۔

متعدد کمپنیوں کی جانب سے روبوٹس کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے جیسے گوگل کی سابق ذیلی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس نے چیتے سے مشابہت رکھنے والا روبوٹ تیار کیا۔

مگر کسی بھی کمپنی کا روبوٹ ڈیزائن کے لحاظ سے ایسا نہیں جیسا ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیسلا کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ٹیسلا کے خودکار ڈرائیونگ سافٹ ویئر کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوا۔

رواں ہفتے امریکی حکومت نے اس سافٹ ویئر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کی وجہ چند حادثات تھے۔

اس تحقیقات میں 7 لاکھ 65 ہزار گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جن کو ٹیسلا کی جانب سے 2014 سے اب تک امریکا میں فروخت کیا گیا ہے۔

Check Also

برطانوی وزیراعظم نے روانڈا منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روانڈا منصوبے کو ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ برطانوی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *