Home / جاگو کھیل / پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفی دے دیا

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفی دے دیا

 لاہور:

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفی دے دیا، اختیارات میں کمی اور چئیرمین پی سی بی کے ساتھ اختلافات وجہ بنے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وسیم خان نے سابق سربراہ کرکٹ بورڈ احسان مانی کے دور میں 2019 کے اوائل میں بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ ان کا 3 سالہ معاہدہ 2022 میں ختم ہونا تھا

ذرائع کے مطابق پی سی بی چئیرمین رمیز راجا کے ساتھ ملاقات میں وسیم خان نے اپنا استعفٰی پیش کیا، نئے سربراہ بورڈ رمیز راجا ڈی آر ایس کے معاملے پر وسیم خان سے خوش نہیں تھے، نیوزی لینڈ اور انگلنیڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار نے وسیم خان کے کیس کو مزید کمزور کیا۔ رمیز راجہ نے پہلی پریس کانفرس میں کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں اور نئی ٹیم کو لانے کا عندیہ دیا تھا۔

Check Also

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *